ایکنا نیوز- وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم عاشور کے موقع پرقو م کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ واقع کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ہے ،حضر ت امام حسین {ع} کی جدوجہد ہر آمر کے خلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے ان کے راستے پر چلنا ہی اصل جمہوریت کے راستے پر چلناہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور یو م عاشور پر امن وا مان کو برقرار رکھنے کے لیے قومی فریضہ ادا کریں۔